• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر ریکارڈ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید