• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ایک کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں: حافظ نعیم

حافظ نعیم - فوٹو: فائل
حافظ نعیم - فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

سرگودھا میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سب کو ایک معیار کی تعلیم ملنی چاہیے، پنجاب میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس آئی ٹی کی تعلیم دینے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں، پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاست کے میدان میں لا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ انتہائی غلط اقدام ہے، فیصلے کو واپس لیا جائے، پیٹرول پر لیوی 107 روپے فی لیٹر وصول کی جارہی ہے جو ظلم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ موٹرسائیکلیں ہیں، جن پر طلبہ اور محنت کش سفر کرتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ موجودہ حالات میں پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ گندم کے حالیہ ریٹس سے کسان پریشان ہیں، مڈل مین فائدہ اٹھا رہا ہے، جماعت اسلامی گلی گلی محلے محلے میں جا کر 50 ہزار عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید