کامونکی سے گرفتار انسانی اسمگلر نے رواں ماہ تارکین وطن کی کشتی حادثے میں لاپتہ 16 پاکستانیوں کو لیبیا پہنچانے کا اعتراف کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کامونکی میں کارروائی کی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کیا۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ 5 اپریل کو بھی 105 تارکین وطن کی کشتی لیبیا سے روانہ کی، جو اٹلی کے قریب سمندر میں الٹ گئی۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ حادثے میں 70 افراد لاپتہ ہوئے تھے، جن میں سے 16 پاکستانی تھے۔
گرفتار ملزم پاکستان سے 40 افراد کو لے کر لیبیا گیا تھا، لاپتہ ہونے والے زیادہ تر افراد اسی ملزم کے ذریعے وہاں پہنچے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ گروہ میں شامل دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔