• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے آنکھوں سے لیزر لائٹ خارج کرنے والے کانٹیکٹ لینس ایجاد کر لیے

کراچی (نیوز ڈیسک) کیا آپ نے سپر مین فلم میں سپر مین کی آنکھوں سے شعاعیں خارج ہوتے دیکھی ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں کہ یہ بات کوئی فسانہ نہیں بلکہ اب حقیقت بن چکی ہے۔ ماہرین نے لیزر لائٹ خارج کرنے والی ایک ایسی انتہائی باریک اور لچکدار جھلّی تیار کر لی ہے جسے کامیابی کے ساتھ کونٹیکٹ لینس پر استعمال کیا گیا ہے، یہ جھلی لیزر لائٹ خارج کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ گھبرائیے نہیں، یہ لائٹ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتی۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو سیکورٹی مقاصد کیلئے یاپ ھر لیزر بار کوڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جھلی کی تیاری میں ا ستعمال ہونے والا مٹیریل ایک ملی میٹر کے ہزارویں حصے جتنا باریک اور لچکدار ہے، جس کا مطلب یہ ہوا اسے آسانی کے ساتھ پولیمر بینک نوٹوں، نرم پلاسٹک یا پھر لچکدار کونٹیکٹ لینسز پر چپکایا جا سکتا ہے۔ لیزر پیدا کرنے کیلئے نینو اسکیل (انتہائی باریک) مدخل یعنی گریٹنگ بنائے جاتے ہیں۔ اس عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لیزر لائٹ کی ویولینتھ 420؍ سے 700؍ نینو میٹرز ہوتی ہے، اس کی طاقت انتہائی کم یعنی صرف ایک نینو واٹ کے برابر ہوتی ہے۔
تازہ ترین