• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی دھمالیں


سونم کپور کی شادی کی تقریبات زوروشورسے جاری ہیں جب کہ ان کے سنگیت کے موقع پربالی ووڈ ستاروں نےخوب دھمال ڈالا، جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی دھمالیں

گزشتہ رات سونم کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کئی بالی ووڈ فنکاروں نے شرکت کی۔


دلہا دلہن سمیت تمام مہمان سفید رنگ کے روایتی ملبوسات میں نظر آئے اور سب نے مل کر خوب ہلا گلا کیا۔

سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی دھمالیں

اس موقع پر سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔انیل کپور بھی اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر نہایت خوش نظر آئے۔

سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی دھمالیں

اپنی مہندی پر سونم کپور نے خود بھی ڈانس کیا۔ تقریب میں کئی بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی جن میں کرشمہ کپور، شلپا شیٹھی، رانی مکھرجی، ریکھا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈز، آنجہانی سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور سمیت فلمساز کرن جوہر، اداکار ورون دھون، ارجن کپور شامل ہیں۔


سنگیت میں جیکولین فرنینڈز نے ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ مزاحیہ پوز دیتے ہوئے سیلفیز اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

Celebrations begin!!! #sonamkishaadi

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on


سونم کپورکے سنگیت کی تقریب کے موقع پرانیل کپور کے گھرکو اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی دھمالیں

بھارتی اخبارات کا کہنا ہے کہ شادی کی مرکزی تقریب کے بعد سونم کے خاندان کی جانب سے کی جانے والی دعوت میں سونم برطانوی فیشن ہاؤس ’رالف اینڈ روسو‘ کا لباس زیب تن کریں گی۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی آج دوپہر میں روایتی ہندو رسوم و رواج کے مطابق ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین