• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز نے گنے کی بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کردی، چیف جسٹس

شوگر ملز نے گنے کی بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کردی، چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے گنا کاشتکاروں کو واجبات ادا نہ کرنے پر برادر شوگر مل کی موجودہ اور سابق انتظامیہ کو طلب کر لیا، میاں نشاط، ہمایوں رشید، اسلم بشیر اور میاں عمر ادریس کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ شوگر مل مالکان نے گنے کی بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کر دی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں فرنٹیئر اور برادر شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں شوگر ملوں نے رواں سال کرشنگ نہیں کی اور ماضی کے واجبات بھی ہیں‘ واجبات تو ادا کرنا ہوں گے، شوگر مل مالکان نے گنے کی کرشنگ کے بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کر دی۔

تازہ ترین