• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

ایشوریا رائے نے ریڈ کارپٹ پر دھوم مچا دی


دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں زورشور سے جاری ہے جہاں ایشوریا رائے بچن نے ریڈ کارپٹ پر خوب دھوم مچائی جن کے دلکش ملبوسات اور اسٹائل نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔


گزشتہ برس بھی ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ فلم فیسٹیول میں شرکت کی، اس بار ریڈ کارپٹ میں جلوہ گر ہونے کے لیے ایشوریا بیٹی کے ساتھ آئیں اور چلتے چلتے اپنی شہزادی کو بھی گھمایا۔


شوریا رائے کانز ریڈ کارپٹ پر اس سال بھی مختلف فیشن انداز میں جلوہ گر ہوئیں جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔



71ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔


8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا ۔

ایشوریا رائے نے ریڈ کارپٹ پر دھوم مچا دی

اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین