• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا نے 2020تک مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کردیا


ناسا نے اپنے خصوصی مشن کے لیے خلائی گاڑی کے ہمراہ ’ہیلی کاپٹر‘ بھیجنے کا اعلان کردیا جو مریخ پر کسی پرندے کی طرح پرواز کرتے ہوئے فضائی جائزہ لے سکے گا۔

امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے جولائی 2020ء میں مریخ پر ڈرون ہیلی کاپٹرز بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔

ناسا کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان

یہ چھوٹا لیکن تیز پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر خلائی گاڑی کے ہمراہ مشن ’مریخ 2020‘ پر رخت سفر باندھے گا جسے ہوا سے قدرے وزنی ایئر کرافٹ کا نام دیا گیا ہے اس ہیلی کاپٹر کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ مریخ کی سرزمین پر آزادانہ اُڑان بھرسکے گا۔

 اس مشن پر گزشتہ 4 سال سے کام جاری ہے۔

ناسا کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان

ناسا نے مریخ میں خلائی مشن کے ہمراہ ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس حیرت انگیز ایجاد کا تجربہ جولائی 2020ء میں کیا جائے گا جس کا وزن 4 پاؤنڈ لیکن اس کی پرواز تیز ہوگی۔

یہ پہلا تجربہ ہوگا جس میں سرخ سیارے پر ایک ہیلی کاپٹر کو پرواز کرتے دیکھا جاسکے گا جس کا مقصد اس سیارے سے متعلق پوشیدہ معلومات کی کھوج لگانا ہے۔

ناسا کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان

ہیلی کاپٹر کی ساخت ڈرون کی طرح ہے اور دیکھنے میں یہ ایک ڈرون ہی محسوس ہوتا ہے لیکن اس میں ایک ہیلی کاپٹر کی تمام خصوصیات بھی موجود ہیں۔

ناسا کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان

ناسا کے ماہرین کا دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مریخ میں پرواز سے ایسی معلومات کا حصول ممکن ہوجائے گا جو سیارے پر جانے والے خلا نورد حاصل نہیں کرپاتے جس سے سیارے کی ہیئت اور خلائی دنیا کے رموز کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین