• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کیخلاف مختلف جماعتوں کا کئی شہروں میں احتجاج

لاہور (نمائندہ جنگ ،خصوصی رپورٹر) ملکی سا لمیت کے خلاف نوازشریف کے بیان پر مختلف جماعتوں نے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکا لیں ، تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ملک دشمن بیان کے خلاف کل ساڑھے 3بجے پی ٹی آئی لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرینگے ،اعجازاحمد چوہدری نے کارکنان اور میڈیا کے نمائند وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر نوازشریف کے بیان کو مسترد کر کے ملک دشمنی قرار دیا ،نواز شریف کے خلاف سیکڑوں نہیں لاکھوں غداری کی درخواستیں ملک بھر کے تھانوں میں جمع ہو رہی ہیں ، نواز شریف بھارت کے ترجمان بن چکے ہیں، پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں،نوازشریف نے پوری (ن) لیگ کو ملک دشمنی کے جرم میں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے،نیشنل سکیورٹی کونسل میں جو فیصلے ہوئے ان پر عملدرآمد وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، وہ نوازشریف کی صفائی پیش نہ کریں بلکہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،اس موقع پرذوالفقار ایڈوکیٹ ، میاں اختر حسین ، چوہدری ریاض و دیگر بھی موجود تھے ،علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے انصاف پروفیشنلز فورم کی طرف سے نا اہل اور غدار نواز شریف کے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیان پر احتجاج کا اعلان کر دیا،احتجاج بروز بدھ شام 3 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا ، نوازشریف اور الطاف حسین کی سوچ ایک جیسی ثابت ہو چکی ہے ،نواز شریف کا ملک دشمنی پر مبنی بیان ان کی ہواس باختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،نواز مودی کا گٹھ جو ڑ پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے‘ ہر محب وطن پاکستانی کا نواز شریف سے اعتبار ا اٹھ گیا ہے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سردار طاہر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کے دفاع سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے ،نواز شریف ملک کے لیے سیکور ٹی رسک اور خطرہ بن چکے ہیں، پاک فوج اور اداروں کی ساخت کو مجرو ح کر کے نواز شریف غیر ملکی قوتوں کو خوش کر رہے ہیں، عالمی طاقتیں پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے نواز شریف کو استعمال کر رہی ہیں،اگر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ در ج کیا جا سکتا ہے تو نوازشریف پر کیوں نہیں ،اس موقع پر سنی تحریک کی اراکین رابطہ کمیٹی شیخ محمد نواز قادری ، قاری ریاض ہزاروی ، نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی شہریت منسوخ ،غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری ملک بدر کرکے بھارت روانہ کیا جائے ،نوازشریف پاکستان مخالف بیانات دے کر بھارتی جاسوس گلبھوشن یادیو کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، عوامی تحریک یوتھ ونگ اور منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سا لمیت کے خلاف بیان پرلاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے نواز شریف کے خلاف بینزر اور کتبے اٹھا رکھے تھے،مظاہرے میں شریک نوجوان پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد، عدلیہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ آج پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں،لاہور،جہلم، راولپنڈی،ملتان، کراچی سمیت تیس سے زائد شہروں میں ہونیوالے پر امن احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں نوجوان شریک ہوئے،نااہل نواز شریف نے یہ غیر ذمہ دارانہ بیان اپنے یار مودی کو خوش کرنے کے لیے دیا ہے،منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان ہر سطح پر ملک سے محبت کامقدمہ لڑیں گے اور کسی غدار کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ریاست پاکستان کے خلاف زبان درازی کرے،حافظ وقار نے کہا کہ نااہل کا بیان ملک کے خلاف سازش ہے، عبد الحنان طاہر نے کہا کہ نوازشریف نے خطرناک اور ملک دشمن عمل کا ارتکاب کیا ہے ،ملک کے خلاف بیان بازی اور مقتدر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی بند نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہر جائیں گے،نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوسرے مرحلے میں ملک کے 50سے زائد شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔  
تازہ ترین