لندن : جارج پارکر اورلارا ہگیس
ڈبلن: آرتھر بیسلو
تھریسامے نے بریگژٹ کی اہم قانون سازی ملتوی کردی جبکہ جمعرات کو اتحادیوں نے مستقبل کی کسٹم پالیسی پر کسی فوری معاہدے کے امکان کو رد کردیا،یورپی یونین سے انخلاء پر برطانیہ کی حکمت عملی پر بے حسی کو شدید کیا ۔
وزیر اعظم کے اتحادی سمجھتے ہیں کہ منگل کو ہونے والے بریگژٹ کمیٹی کے آئندہ اندرونی اجلاس میں کسٹم کے انتظامات اور آئرلینڈ کی سرحد پر کسی پیش رفت ہونے کا امکان نہیں ہے، اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ آئندہ ماہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل معاملات حل ہوجائیں۔
دریں اثنا سینئر ٹوریز نے اعتراف کیا کہ تھریسامے کو شکست ہوسکتی ہے اس خوف کے سبب انہوں نے خزاں تک تجارت اور کسٹم پر ایوان عام میں دو کلیدی بریگژٹ بلوں کو واپس لینے کی جرأت نہیں کی۔
بدھ کے روز یورپی یونین کے بجٹ کمشنر گنتھر اوٹنگر نے کہا کہ تھریسامے کمزور ہیں اور بورس جانسن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی وضع اپنائی ہے۔ وہ سب کچھ کہہ دیتے ہیں۔
ڈی پی اے نیشنل نیوز ایجنسی کی جانب سے لئے گئے تبصرہ کے مطابق کارلزورو میں ایک یورپی اسکول میں طلبہ کو گنتھر اوٹنگر نے بتایا کہ ہم صرف یہ امید کرسکتے ہیں کہ مہذب شہری تھریسامے صاحبہ کو ہوش مند بریگژٹ کی راہ پر ڈال دیں۔
مسٹر جانسن یورپی یونین کے ساتھ ایک ہائبرڈ ’ نئی کسٹم شراکت داری کے لئے تھریسامے کے ترجیحی منصوبے کیلئے کابینہ کی مزاحمت کی قیادت کررہے ہییں، جسے یورپی یونین کے مخالف یورپی یونین کی کسٹم یونین میں برطانیہ کے رہنے کی کوشش کے خفیہ طریقے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
تھریسامے کے حکام تعطل کے ذریعے راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جس نے حکومت کو منجمن کردیا ہے۔ ایک نے کہا کہ یہ ناگوار لگ رہا ہے۔
بریگژٹ پر تعطل کو حل کرنے کی کوشش کے لئے حکومت کے دو کسٹم آپشنز میں ممکنہ بہتری کیلئے وزیر اعظم نے دو ورکنگ گروپ قائم کئے ہیں ۔
تھریسامے کے ہائبرڈ کسٹم شراکت داری جس کی تجارت کے وزیر لیم فاکس اور ماحولیات کے وزیر مائیکل گوو ماخالفت کرتے ہیں، کابینہ کے آفس کے وزیر جو اس کے حامی ہیں، ڈیوڈ لنگٹن کے ہمراہ مطالعہ کریں گے۔
کاروبار کے وزیر گریگ کلارک اور شمالی آئرلینڈ کے وزیر کیرن بریڈلے ہموار سرحدوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتوں کے منصوبے جس کے وہ مخالف ہیں، بریگژٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس جو اس کے حامی ہیں کے ساتھ اس پر غور کریں گے۔
کابینہ کے حریف کیمپوں کیلئے اختلافات کو حل کرنے کا مقصد ہے لیکن منگل کو بریگژٹ کمیٹی کے آئندہ اجلاس سے قبل کسی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔ وزیر خارجہ بورس جانسن اور چانسلر فلپ ہیمنڈ جنہیں اختلاف ارئے رکھنے والی شخصیات کے طور پر دیکھا جاتا ہے،ان دونوں ورکنگ گروپوں میں نہیں ہیں۔
کسٹم اور تجارت کے بل جو کئی ماہ سے منجنمد ہیں اور خزاں سے پہلے ایوان عام میں واپس آنے کی امید نہیں ہے، پر پیشرفت کی کمی سے حکام اشتعال میں ہیں۔
مزید شکست کے خدشات کے بعد تھریسامے نے نے مئی کے اختتام پر وائٹسن تعطیل سے قبل حکومت کت پرچم بردار یورپی یونین سے انخلاء کے بل پر کام مکمل کرنے کے منصوبے کو بھی ترک کردیا ہے۔ایوان لارڈز نے بل میں 14 بار ترامیم کی ہیں۔
ااس کی بجائے ٓئندہ ہفتے دارالعوام کے کاروبار میں جہازوں کے مزدوروں کے اجازت نامے ، کونسل کی ٹیکس اصلاحات اور پلاسٹک کے کافی کپ کے بارے مین بحث شامل ہے۔
حل تلاش کرنے کی ایک کوشش میں چند رہنما ٹوریز نے کہا کہ وہ برطانیہ کی یورپی یونین کے کسٹم یونین میں رہنے کی توسیع کیلئے کوشش کرنے کے لئے تیار ہوں گے، جبکہ سرحد کیلئے نئے تیکنیکی حل تلاش کرلیئ گئے ہیں۔
نک بالس جنہوں نے یورپی یونین میں رہنے کیلئے ووٹ دیا لیکن جنہوں نے بریگژٹ کے حامی کابینہ کے وزیر مایکل گوو کی زیر قیدات مہم چلائی، نے آئندہ انتخابات کی مقررہ تاریخ سے پہلے مارچ 2022 کے اختتام تک عارضی کسٹم یونین چلاتے رہنے کی تجویز دی ہے،۔
رواں ہفتے آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارداکر نے تھریسامے کے کسٹم شرکات داری کے ترجیحی آپشن کو محتاط حمایت دی ، جہاں برطانیہ اپنی سرحدوں پر یورپی یونین کے روایتی انتظامات کو لاگو کرے گا اور برسلز کی جانب سے ٹیرف جمع کرے گا۔
لیو وارداکر نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر ہم اسے قابل عمل بناسکتے ہیں، لیکن ڈبلن نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے کہ آئرلینڈ کی حکومت نے اس تصور پر گرمجوشی کا اظہار نہیں کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سیمن کونے نے چانسلر فلپ ہیمنڈ سمیت برطانوی مذاکرات کے ساتھ مستحکم مذاکرات کیلئے جمعرات کو لندن کا دورہ کیا۔ تھریسامے کے منصوبے کی حمایت کی بجائے مسٹر وارداکر کا تبصرہ ڈبلن میں تھریسامے کو نئی تجاویز کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب کے طور پر دیکھا گیا،جو سخت سرحد سے احتراز کریں گی۔