واشنگٹن: سیم فلیمنگ
امریکی وزارت خزانہ نے ایک نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی ہے،جس کے بارے میں اس نے کہا ہے کہ اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015 کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کے دوسرے دن ملک کے برخلاف ایران کے اعلیٰ فوجی یونٹ کو ڈالرز کی ترسیل کی۔
امریکا نے کہا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ طور پر ایران اور متحدہ عرب امارات میں زرمبادلہ کے نیٹ ورک کو روکنے کیلئے کام کیا جس پر اس نے اسلامی انقلاب کے گارڈ کی قدس فورس کو لاکھوں ڈالر کی رقم منتقل کرنے کا الزام لگایا۔
اسرائیل نے جمعرات کو اپنے زیر قبضہ گولان ہائٹس کے قریب اپنی فوجی پوسٹس پر میزائل حملوں کا الزام ایلیٹ یونٹ پر لگایا ہے۔
امریکا نے کہا کہ وزارت خزانہ کی کارروائی میں نو ایرانی ادارے اور شخصیات کو ہدف بنایا گیا ہے۔ امریکا نے ایران کے مرکزی بینک کی کرنسی کے تبادلے کی کارروائیوں کی حمایت کا الزام لگایا، مزید یہ کہ کرنسی کا تبادلہ کرنے والے اور کوریئر کے نیٹ ورک نے لاکھوں ڈالروں کو تبدیل کیا تھا۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن نے کہا کہ ایرانی حکومت اور اس کے مرکزی بینک نے اس مقصد کو چھپا کر جس کیلئے امریکی ڈالرز حاصل کیئے تھے، اس کے علاقائی پراکسی گروپوں کو فنڈ اور مسلح کرنے سمیت آئی آر جی سی کیو ایف کی ضررساں کارروائیوں کے فنڈ کیلئے امریکی ڈالرز حاصل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں اداروں تک رسائی کا غلط استعمال کیا۔ ہم آئی آر جی سی کے جہاں بھی ذرائع اور جو بھی ان کی منزل ہے، کی آمدنی کا بہاؤ روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ فیصلہ پابندیوں کی وسیع تعداد جو ڈونلڈ ٹرمپ کے دو روز قبل جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد دوبارہ عائد کردی گئیں، کے بعد سامنے آیا۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایران میں تجارتی مفادات رکھنے والی پارٹیوں کو وہاں مؤثر سرگرمیوں کو روکنے کیلئے 90 سے 180 دن کی مدت دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس ہفتے کہا کہ امریکی حکومت کاروبار کو باہر نکلنے کا موقع فراہم کرنے کا راستہ دینے کیلئے وقت دے رہی ہے۔
آنے والی کارروائیوں کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ نے اگست تک ایران کی حکومت کی جانب سے امریکی ڈالر کے بینک نوٹوں کے حصول پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ نومبر میں یہ ایرانی مرکزی بینک کے ساتھ ساتھ نامزد ایرانی مالیاتی اداروں کے ساتھ مالیاتی اداروں کی طرف سے رقم کی منتقلی پر پابندیاں عائد کرے گی۔