• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی بے شک فیلڈ میں دیگر کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے نظر آتے ہوں لیکن گھر میں خود ان کی 'کپتان انوشکا شرما ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویراٹ کوہلی نے انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انوشکا شرما کپتان بن گئیں

انٹرویو کے دوران جب ویراٹ سے سوال کیا گیا کہ میدان سے باہر (یعنی گھر میں) کون کپتان ہوتا ہے؟ تو کوہلی نے جواب دیا، 'بلاشہ انوشکا۔

بھارتی کرکٹ کپتان نے انوشکا کے حوالے سے مزید کہا 'وہ زندگی میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہے، وہ مکمل طور پر میری طاقت ہے جو مجھے ہمیشہ مثبت رہنے میں مدد دیتی ہے اور یہی سب کچھ آپ اپنے لائف پارٹنر میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔

ویراٹ نے کرکٹ میں انوشکا کی دلچسپی کے حوالے سے مزید کہا، 'وہ کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے، وہ کھیل کو سمجھتی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے جذبات کو بھی سمجھ سکتی ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ چیز سب سے خوبصورت ہے۔

انوشکا شرما کپتان بن گئیں

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویراٹ کوہلی کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے۔

تازہ ترین