• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایک پیغام، پیاروں کے نام...

مرتب: عالیہ کاشف عظیمی

سنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سے، ہم نے آپ کو اپنی پیاری پیاری مائوں کے نام پیغامات لکھ بھیجنے کاسندسیہ دیا، جواباً آپ کےڈھیروں ڈھیر پیغامات موصول ہوئے، مگر تمام تر پیغامات کی ایک ساتھ اشاعت ممکن نہیں تھی، لہٰذا ہم نے یہ سندیسے مرحلہ وار شایع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ’’مدرز ڈے‘‘ پر اس سلسلے کی پہلی اشاعت کے بعد، آج ملاحظہ کیجیے، یہ دوسری اشاعت۔

(ماں کے نام)

اس ظلم کی دنیا میں فقط پیار، مِری ماں

ہے میرے لیے سایۂ دیوار، مِری ماں

نفرت کے جزیروں سے محبّت کی حدوں تک

بس پیار، ہاں پیار ہے، ہاں پیار مِری ماں

(عظمیٰ رضی، نارتھ ناظم آباد، کراچی کا پیار)

(ہماری پیاری امّی اور آنٹی جان کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنّت نصیب فرمائے (آمین)۔ ہم سب آپ کو بے حدیاد کرتے ہیں۔

(محمّد شاہد، شہناز شاہد اور محمّد راشد اعجاز، کراچی کی جانب سے)

(میری بے نظیر والدہ (مرحومہ) کے نام)

آہ ...... 16اپریل 2001ء کی وہ کٹھن رات، جب آپ مجھے، گڈو، بی بی اور دیگر اہلِ خانہ کو روتا بلکتا چھوڑ کر دوسرے جہاں منتقل ہوگئیں، تب سے لے کر آج تک دِل خون کے آنسو روتا ہے۔ اللہ آپ کو جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔

(شہناز سلطانہ اور اہلِ خانہ، ناظم آباد، کراچی کی یاد)

(پیاری امّی جی کے لیے)

اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرّم رکھے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سَروں پر قائم رکھے(آمین)۔

(فروا اشفاق اور محمّد دانش، کھیوڑہ کی دُعا)

(میری جی دار، ماں کے نام)

میری پیاری امّی، جنہیں سب ’’زینت باجی‘‘ کے نام سے پکارتےہیں، بہت بہادر، ہمّت والی اور جی دارخاتون ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد انہوں نے ہم چار بہنوں اور اکلوتے بھائی کی تنِ تنہا پرورش کی، ہمیں پڑھایا لکھایا اور سب کی شادیاں کیں۔ آئی لَو یو امّی جان۔

(کوثر عارف، کورنگی، کراچی کااعتراف)

(پیاری والدہ(مرحومہ)کی نذر)

کیا کہوں کیا صورتِ حالات ہے تیرے بغیر

زندگی کی ہر سحر اِک رات ہے،تیرے بغیر

(آمنہ طیّب،عارفہ طیّب اور مصباح طیّب،سرگودھا کی یاد)

(ماں جی کے لیے)

آئی مِس یو ماں۔

(سلیم عبداللہ، بکھاری خورد، ضلع چکوال سے)

(امّی جانی کے نام)

امّی! ہمیں آپ سے بے حد پیار ہے۔

(ثمرین عارف، صدف عارف، محمّد اسد، محمّد سعد، سدرہ عارف اور سارہ عارف، کوئٹہ کی اُلفت)

(عزیز ترین امّی جان کے لیے)

تیری خدمت سے دنیا میں عزّت مِری

تیرے قدموں کے نیچے ہے جنّت مَری

عُمر بَھر سَر پہ سایہ ترا چاہیے

پیاری ماں مجھ کو تیری دُعا چاہیے

(حمیرا، زرّین اور انوشہ، ماڑی پور، کراچی کا پیار)

(راج دُلاری امّی،رسالت عباس کے نام)

امّی جان! ہم سب آپ سے بےحد پیار کرتے ہیں۔

(سیّدہ عطرت بتول نقوی،یاور،کامی، کومل، مون، شان اور ابو طالب، سمن آباد، لاہور کا پیار بَھرا پیغام)

(ہماری پیاری امّی جی کے لیے)

آئی لَو یو امّی۔

(عالیہ، ثمینہ، زیبا، عذرا اور حمیرا، ماڑی پور، کراچی کی طرف سے)

(پیاری امّی، اقبال بیگم(مرحومہ)کے نام)

ماں کے بنا انسان اُس مسافر کی طرح ہے، جو تپتے صحرا میں پانی کے بغیر سفر کررہا ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے(آمین)۔

(عابدہ ارشد علی بٹ، غازی روڈ، لاہور کا اعتراف)

(امّی جان کے لیے)

امّی جان !آپ ہمیںدنیا میں سب سے زیادہ عزیز ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ آپ کا سایہ ہمارے سَروں پر قائم و دائم رہے(آمین)۔

(سمیعہ طاہر اور میمونہ طاہر کی چاہت)

(پیاری امّی جانی کے نام)

ستّر ماؤں سے زیادہ محبّت کرنے والے رب سےدُعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں(آمین)۔

(بابر عالم، لاہور کی دُعا)

(میری پیاری ماں کے لیے)

پیاری ماں!والد کے انتقال کے بعد آپ نے دِن رات محنت کر کےجس ہمّت اور بہادری سے ہماری پرورش کی،ہم اس کا قرض ادا کرہی نہیں کرسکتے۔آپ دنیا کی عظیم ترین ماں ہیں۔

(ہمایوں،لیاقت آباد،کراچی کا اعتراف)

(پیاری اماں (مرحومہ) کے نام)

زندگانی کے ہرسفر میں گردشوں کی دھوپ میں

جب کوئی سایا نہیں ملتا ،تو یاد آجاتی ہے ماں

(فضا ایمان، لاہور کی یاد)

(پیاری ممّا،نائلہ بلال کے لیے)

آپ دنیا کی سب سے اچھی ماں ہیں۔مجھے آپ پر فخر ہے۔

(آپ کی بیٹی،ماء السماء بلال(مَیّا)،ملتان کی جانب سے)

(ڈئیر ماما کے نام)

میرے مولا!میری ماں کو ہمیشہ خوش رکھنا(آمین)۔

(حانیہ رضا،لاہور کی دُعا)

(مَن موہنی، امّی جان کے لیے)

امّی جان! اللہ تعالیٰ نے جب مجھے اولاد کی نعمت سے نوازا تو احساس ہوا کہ ماں بننا اور پھر اولاد کی اچھی تربیت کرنا کس قدر مشکل کام ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطاکرے کہ مَیں بھی اپنی اولاد کی اایسی ہی تربیت کرسکوں۔

(آپ کی بیٹی، نتاشا کا پیغام)

(میری جنّت، میری عظیم ماں کے نام)

امّی! مجھے آپ کے پاؤں دبا نا بےحد اچھا لگتا ہے۔آئی لَو یو۔

(راحیلہ ،اسلام آباد کا اعتراف)

(سوئیٹ ماں جی کےلیے)

دُعا ہے کہ آپ کو میری عُمر بھی لگ جائے(آمین)۔

(حافظ عظام،اکرام، لاہور کی جانب سے)

ای میل کے ذریعےموصول ہونے والے پیغامات

(سوئیٹ امّی (مرحومہ) کے لیے)

وہ تسلیوں کے دیے کی لَو کو بڑھانے والی چلی گئی

مِری ماں نہیں ہے، تو کیا ہوا، میرے ساتھ اس کی دُعا تو ہے

(صبا فاروق کی جانب سے)

(پیاری ماما، یاسمین کےنام)

ماما جان! آپ کے دَم سے گھر میں رونق ہے اور آپ کی مَن موہنی صُورت دیکھ کر ہی دِل کو قرار ملتا ہے۔ آئی لَو یو سو مچ۔

(تائبہ علی خان، حفصہ علی خان، انشراح علی خان اور محمّد غوث علی خان کا پیار)

(میری زندگی، میری ماں کے لیے)

اللہ تعالیٰ میری امّی کو سدا سلامت رکھنا(آمین)۔

(شاہدہ ضیغم کی چاہت)

(دنیا کی بیسٹ ماں کے نام)

ہم سب بے حد خوش نصیب ہیں کہ ماں جیسی اَن مول ہستی ہمارے ساتھ ہے۔ وی لَو یو ماں جی۔

(حمنہ، علیشبا اور انوشہ کا اعتراف)

(دنیا بَھر کی مائوں کے لیے)

بلاشبہ ماں عظمت کا نشان ہے۔ دنیا بَھر کی مائوں کی عظمت کو سلام۔

(حلیمہ عرفان، کراچی کاسلام)

(ماں کی نذر)

پیاری ماں!آپ دنیا کا سب سے خُوب صُورت، اور سکون بَھرا احساس ہیں۔ مَیں آپ کی بے لوث محبّت کی معترف ہوں۔

(ماریہ نور، لاہور کا پیار)

(جنّت کا نشان، دنیا بَھر کی مائوں کے نام)

سب کی مائوں کو چاہت بَھرا سلام۔

(عاجز ریاض احمد رانا، شاد باغ، لاہور کا پیغام)

(سوئیٹ امّی جان کے لیے)

مجھے فخر ہے کہ مَیں آپ کی بیٹی ہوں۔ سدا جیو ماں۔

(عظمیٰ ساجدکا فخر)

(ماں، پیاری ماں کے نام)

آئی لَو یو ماں۔

(شانی کمبوہ، فقیر والی کا پیار)

(امّی حضور کی نذر)

ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش

مَیں نے ایک بارکہا تھا، مجھے ڈر لگتا ہے

(عبدالجبار کی جانب سے )

(پیاری امّی(مرحومہ) کے لیے)

پیاری امّی! آپ نے اپنی اولاد کی پرورش کی خاطر اپنا سُکھ چین تیاگ دیا اور زندگی بَھر اپنی خواہشات کی قربانیاں ہی دیتی آئیں، جب ہم سب اس قابل ہوئے کہ آپ کی محبّت، چاہت اور قربانیوں کاحق ادا کرتے، آپ اللہ کے حضور چلی گئیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے(آمین)۔

(عامر حسین، ناصر عباس اور سب بہنیں، فیروز پور روڈ، لاہور سے)

(عظیم ترین ہستی، امّی کے نام)

امّی جان! آپ میری زندگی کی رونق ہیں، آئی لَو یو۔

(سعدیہ زرداد،لاہورکی جانب سے)

(سوئیٹ ماں جی کے لیے)

ماں جی! آپ کی عظمت کو لاکھوں سلام۔

(عبدالجبار ، ہارون آبا د کی طرف سے)

(میری پیاری ماما کی نذر)

سخت راتوں میں بھی آسان سفر لگتاہے

یہ مِری ماں کی دُعائوں کا اثر لگتاہے

(آپ کی لاڈلی، زوناش ظفر،لاہور کا پیار)

(امّی جان کے نام)

آئی لَو یو سو مچ امّی جان۔

(عبداللہ حنظلہ اور بلال،اٹک کینٹ کا پیار بَھرا پیغام)

(پیاری ماماجان کے لیے)

مجھے اپنی قسمت پر ناز ہے کہ آپ میری ماں ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِ خضر عطا فرمائے(آمین)۔

(مریم ممتاز، آلولی، ہری پورکی طرف سے)

(متاعِ جاں، امّی کے نام)

حسابِ عُمر کا بس اتنا سا گوشوارہ ہے

تمہیں نکال کے جو دیکھا تو سب خسارہ ہے

(حسن منظور کی طرف سے)

(بہت پیاری، امّی کے لیے)

امّی! سچ کہوں تو آپ دنیا کی سب سے اچھی ماں ہیں۔ آپ کے دَم سے زندگی میں اُجالا ہی اُجالا ہے۔

(احمد، امجد اور اویس، ساہی وال سے)

(میری آنکھوں کی ٹھنڈک، ماں کے نام)

مجھےآپ سےبے حد پیار ہے۔

(منظور احمد کمبوہ کی طرف سے)

’’عیدالفطر ‘‘ اور ’’فادرزڈے‘‘

اللہ کا میٹھا انعام…تحفّظ و شفقت کا گھنا سائبان

سنڈے میگزین کا سلسلہ ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ نہ صرف ایک دِل کی آواز دوسرے دِل تک پہنچانے میں پُل کا کردار ادا کررہا ہے، بلکہ مختلف مواقع پر کئی خُوب صُورت، اَن مول رشتوں کے دِلی جذبات کی عکّاسی و ترجمانی بھی کرتا ہے۔ اس سال چوں کہ عیدالفطر اور فادرز ڈے کی آمد ساتھ ساتھ ہی ہے(واضح رہے کہ ہرسال جون کے تیسرے اتوار کو ’’فادرز ڈے‘‘ دِن منایا جاتا ہے اور امسال یہ یوم 17جون کو منایا جائے گا)۔لہٰذا ان اسپیشل ایونٹس کے لیے اگر آپ کوئی بھی پیغام (نثر یا شعر کی صورت )بھیجنا چاہیں، تو ہمیں درج ذیل پتے پرارسال کردیں۔

ایڈیٹر، سنڈے میگزین، صفحہ ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ (عیدالفطر اور فادرز ڈے اسپیشل ایڈیشن)

روزنامہ جنگ، شعبہ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی۔

ای میل: sundaymagazine@janggroup.com.pk

یاد رہے ، پیغام بھیجنے کی آخری تاریخ 31مئی2018 ء ہے۔

نوٹ: پیغام بہت مختصر، خوش خط اور جامع ہو، تاکہ زیادہ سےزیادہ افراد کو موقع مل سکے۔

تازہ ترین