ان جان لیوا گرمیوں میں
گنے کا رس
لیموں پانی
دہی پودینہ کی چھاچ
دہی کی لسی
فالودہ
شربت
تر بوزکا جوس
آئسکریم وغیرہ
جتنا بھی کھاؤ پیو
لیکن کلیجے میں ٹھنڈک
بیوی کے میکے جانے پر ہی پڑتی ہے
(عبد الرحمٰن)
کراچی میں چائنہ پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی، جہاں اس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
امریکا نے القاعدہ رہنما سعد بن عاطف العولقی کی گرفتاری کی انعامی رقم میں اضافہ کر دیا۔ واشنگٹن سے امریکی حکومت کے مطابق القاعدہ رہنما سعد بن عاطف کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
برطانیہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا۔ لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کریگا۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک نشے کے عادی شخص نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کاڈرامہ رچا دیا۔
آڈیٹر جنرل نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ چینی کے موجودہ بحران میں شوگر ملز مالکان نے 3 سو ارب روپے زیادہ کمائے۔
دنیا بھر میں بھوک کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی نظام آئی پی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر مسلسل پابندی لگائی ہوئی ہے۔
بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کر کے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
چین میں بنایا گیا واکر ایس 2 روبوٹ دنیا کا پہلا انڈسٹریل روبوٹ ہے جو کہ اپنی بیٹری خود تبدیل کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ روزانہ 24 گھنٹے اور سال کے 365 دن کام کرسکتا ہے۔
این اے ون چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
لیبیا کے مشرقی ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقع مصری سرحد کے قریب واقع ساحلی شہر تبروک کے ساحل پر اس اختتام ہفتہ پر پیش آیا۔
بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کسی ملک نے بھی پاکستان کی مذمت نہیں کی، پاکستانی آرمی چیف نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ لنچ کیا۔
پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی ایک سڑک گزشتہ روز اس وقت ایک چپچپی، میٹھی گندگی کا منظر پیش کرنے لگی جب ایک ٹرک الٹ گیا اور اس پر لدی ہوئی چیریاں سڑک پر بکھر گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کو مدتوں بعد لاہور ریلوے اسٹیشن آنے کا موقع ملا، وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کیا۔