• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قضانمازوں کا حکم اوراس کاطریقہ کیا ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میری عمر 26 سال ہے ۔میں اپنی زندگی کی قضا نمازیں پڑھنا چاہتا ہوں۔اس بارے میں کیا حکم اورطریقہ ہے؟(شکیل احمد ،تونسہ شریف)

جواب: جونمازیں قضا ہوئی ہیں، ان پر توبہ واستغفار کیجیے،آئندہ کسی صورت نماز قضانہ کرنے کا عزم کیجیے اوربلوغت کےبعد جتنی فرض نمازیں اور وتر ادا نہیں کئے ہیں ،ان کو اداکیجیے۔اگرنمازوں کی درست تعداد یاد نہ ہو تو غالب گمان پرعمل کرتے ہوئے نمازیں لوٹاتے رہیں، یہاں تک کہ یقین ہوجائے کہ اب میرے ذمہ کوئی نماز باقی نہیں ہے۔ ہر نماز کے ساتھ ایک نماز کی قضا کرلیاکریں یا دن رات میں کوئی وقت مخصوص کرکے ایک دن کی قضاء پڑھ لیا کریں۔اگر فجر کی قضاکرنی ہو تونیت اس طرح کریں کہ میرے ذمے جتنی فجر کی قضا نمازیں ہیں، ان میں سے سب سے پہلی کی قضا کرتا ہوں۔اسی طرح دیگر نمازوں میں بھی نیت کرلیاکریں۔(مراقی الفلاح شرح نور الايضاح (1 / 173)۔حاشیۃ الطحطاوی علیٰ مراقی الفلاح(1/447)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین