• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کاحل

سوال:۔ ہماری مسجد میں اس سال سے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کےلیے باریش ہونے کی شرط لگائی گئی ہے اور بے ریش لڑکوں کا بیٹھنا ممنوع قرار دیا ہے۔ اب کچھ لڑکوں کے بزرگ اس پر بہت ناراض ہورہے ہیں کہ یہ اپنی طرف سے شریعت میں اضافہ ہے اور جب اللہ اور اس کے رسولﷺ نے پابندی نہیں لگائی تو یہ کون ہوتے ہیں؟ آیا ان بزرگوں کا یہ کہنا درست ہے؟ اور کیا مسجد والوں کا اس طرح کی پابندی لگانا درست ہے؟

جواب :۔ سمجھد ارلڑکا اگر چہ بالغ نہ ہو،اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے ،لیکن اگر کمیٹی اندیشہ فتنہ کی وجہ سے بے ریش لڑکوں پر پابندی کا فیصلہ کرتی ہے یا اس وجہ سے ممانعت کرتی ہے کہ غیر سنجیدہ ہونے کی وجہ سے دوسروں کی عبادات میں خلل پڑتا ہے تو پابندی کافیصلہ درست ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین