آپ کے مسائل اور اُن کاحل
سوال:۔ مجھے اعتکاف کابے حد شوق ہے، لیکن اکثر بیمار رہتاہوں ،اس لیے ڈرتا ہوں کہ اگر اعتکاف میں بیٹھ گیا اورپھر مجبوری میں توڑنا پڑگیا تو پھرقضاکرنی ہوگی اوردس دن کی قضا میرے لیے مشکل ہوگی۔
جواب:۔ اللہ پاک پرتوکل کرتے ہوئے اعتکاف میں بیٹھ میں جائیں ،بالفرض اعتکاف ختم کرنا پڑے تو ایک ہی دن کی قضا واجب ہوگی۔(شامی ج:۲،ص:۱۳۳)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk