سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر میں جمعتہ الوداع کے موقع پر تمام مساجد، امام بارگاہوں اور جمعہ کے اجتماعات والے مقامات پر علماء کرام نے ملک کی سلامتی ، بقاء، ترقی، خوشحالی ، اسلام کی بالا دستی اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کرائیں، مساجد میں علماء کرام نے جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے خطاب میں ماہ رمضان کی فضیلت، اہمیت اور رخصت رمضان کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ علماء کرام نے دہشتگردوں کے خلاف ملک میں جاری کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کی کامیابی سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔