• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی کراچی رجسٹری آمد، تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا مظاہرہ

چیف جسٹس کی کراچی رجسٹری آمد، تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا مظاہرہ

کراچی (پی پی آئی )چیف جسٹس ثاقب نثار کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد پرتنخواہوں سے محروم اساتذہ نے چیف جسٹس کی تصاویر اٹھا کر مظاہرہ کیا، جس پر چیف جسٹس نے اساتذہ کے وفد کو چیمبر میں بلا لیا اور معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد پر سال 2012میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں بھرتیوں کے بعد سے اب تک تنخواہوں سے محروم اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے احتجاجی مظاہرہ کیا اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے چیف جسٹس کی پورٹریٹ سائز کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ اساتذہ نے چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہم سے روٹی کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں لہٰذا آپ ہمیں انصاف فراہم کریں مظاہرین کی قیادت نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو، ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ظہیر بلوچ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے صدر ملک امداد کر رہے تھے ۔چیف جسٹس کی گزشتہ ماہ آمد کے موقع پر اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے پر امن احتجاجی مظاہرے کے دوران چیف جسٹس نے اساتذہ وفد کو اپنے چیمبر میں بلا کر ان کا مسئلہ سنا تھا۔اور معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کا یقین دلایا تھا۔

تازہ ترین