لندن : کیرولین بینہم،نومی رونک، بارنی تھامپسن
روس کے لئے کام کرنے پر لنکلیٹرز کو نشانہ بنایا گیا
سلیسبری حملے کے بعد سے سیاسی آب و ہوا تبدیل ہوگئی
لاء فرم الفاظ کا کارروائی سے مطابقت دیکھنے کا انتظار کررہی ہیں
لندن کی لاء فرم لنکلیٹرز کشمکش اور شاکی دونوں تھی جب سیاستدانوں نے روسی صارفین کیلئے اس کے کام پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔
شاکی اس لئے کیونکہ ایسا کوئی الزام نہیں تھا کہ لنکلیٹرز نے حکومتی امراء اولیگ ڈیریپاسکا کے زیر کنٹرول ہولڈنگ کمپنی این پلس کے لندن اجرا پر مشورہ میں کسی قانون کو نہیں توڑا تھا۔
دارالعوام کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اراکین پارلیمان نے کہا کہ اس کی بجائے اس کا دوسرے اندازہ لگائیں ،اگر لنکلیٹرز کریملز کی بدعنوانی میں بہت زیادہ ملوث تھی اور اس کے حامی کہ وہ اب مزید برطانوی اصولوں کے مطابق لاء فرم کے متوقع معیار کے قابل نہیں رہے ہیں۔
کشمکش میں اس لئے کیونکہ لنکلیٹرز روسی آئی پی اوز اور قرض فروخت پر کام کرنے والے معروف اداروں میں سے ایک ہے،یہ شاید ہی صرف ایک ہی ہے اور کسی ادارے کو ہدف نہیں بنایا گیا۔
فرم نے اراکین پارلیمان کے بیانات کے جواب میں کہا کہ ہم اس حقیقت پر مبنی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہیں کہ ہم دیگر درجنوں بین الاقوامی اداروں کی طرح ایک مخصوص مارکیٹ میں کام کرتے ہیں کہ ہماری خدمات شاید کسی نہ کسی طرح بدعنوان فرم میں ملوث ہوسکتی ہیں۔
ڈیلوجک ڈیٹا کے مطابق لنکلیٹرز نے انیس سو پچانوے سے اڑتالیس میں سے پندرہ لندن یا روس کےمشترکہ لندن و ماسکو آئی پی اوز کو مشورہ دیا۔
مثال کے طور پر دوہزار چھ میں اس نے روس کی ریاستی کنٹرول شدہ آئل کمپنی روزنفٹ کے دس اعشاریہ چھ ارب ڈالر آئی پی اوز میں ملوث بینکوں، ریاستی قرض دہندہ وی ٹی بی گروپ کے سات اعشاریہ نو ارب ڈالر کے اجرا اور حال ہی میں ای این پلس کے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے آئی پی اوز کے لئے کام کیا۔
فرم میں سینئر قانون دانوں نے نجی طور پر کہا کہ ہمارے صارف بینک تھے نہ کہ اولیگارک، اور آئی پی اوز اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے منظور شدہ تھے۔
روسی کاروبار کیلئے امریکی فرم کلیری گوٹیب لنکلیٹرز کے حریفوں میں شامل ہے جس نے دیگر متعدد کے ساتھ روزنیفٹ، گازپروم اور میل ڈاٹ آر یو کو ان کے لندن اجراء پر مشورہ دیا اور امریکی فرم لیتھم اینڈ واٹکنزجس نے قدرتی گیس کی پیداوار کرنے والے وی ٹی بی اور نواٹیک کیلئے کام کیا۔
کلفورڈ چانس اور فریش فیلڈز بروخوص ڈیرنجرز کئی آئی پی اوز کی ڈیلوجک لسٹ پر سامنے آئی ہیں ، جیسا کہ امریکی کمپنی وائٹ اینڈ کیس جس نے ای این پلس کو مشورہ دیا ۔
خارجہ امور کی کمیٹی نے یہ تجویز نہیں کیا کہ روسی مفادات کے لئے کام کرنے والے قانونی اداروں نے کسی غلطی کا ارتکاب کیا۔
مالی جرائم اور پابندیوں کی ماہر مایا لیسٹر کیو سی نے کہا کہ مسلسل حکومتوں کی جانب سے لندن کی ایک اہم مالیاتی اور قانونی مرکز کے طور پر تشہیر کی گئی اور روسی پیسے کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا گیا۔ اس وقت امیر اور روسی ہونا برے کے مترادف لگتا ہے لیکن یہ واقعی یو ٹرن ہے۔
سیاسی ماحول بدل چکا ہے
اس سال کے آغاز سے قبل سیلسبری میں سابق روسی جاسوس سرگی اسکریبل کی زہرخوانی سے سیاسی ماحول منجنمند ہوچکا ہے۔ خارجہ امور کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کرملین سے منسلک افراد کے بدعنوان اثاثوں کے لئے لندن کو بطور بنیاد استعمال اب وسیع روسی حکمت عملی سے تعلق واضح ہے اور اس کے ہمارے قومی سلامتی پر اثرات ہیں۔
کمیٹی کے سربراہ کنزرویٹو پارٹی کے ٹام ٹگنڈہٹ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مالیاتی شعبے کو اپنا کام صاف کرنا پڑا ہے۔یہ کافی قابل ذکر ہے کہ چند مغربی بینک روسی صارفین کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔یہ غیر معمولی لگتا ہے کہ کتنی لاء فرمز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی چاہتی تھی کے لنکلیٹرز اس کے سامنے ثبوت پیش کرے، اس درخواست کو قانونی فرم نے مسترد کردیا۔مسٹر ٹگندہت نے قانونی فرم کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس میں کام کی مقدار اور مالی، کارپوریٹ اور تجارتی ترقی کی میں اپنی تشہیر میں سب سے آگے ہونے کی وجہ سےہم نے لنکلیٹرز کو پیش ہونے کی دعوت دی ۔
لاء فرم دیکھو اور انتظار کرو موڈ میں ہے
تبدیل شدہ ماحول نے کچھ قانونی ماہرین کے اوسان خطا کردیئے ہیں،ماسکو میں پہلے جے پی مورگن یوروبونڈ بینکر کے طور پر کام کرنے والے آر یو ایس آئی میں مالیاتی جرائم اور سیکورٹی اسٹڈیز کیلئے سینٹر کے ڈائریکٹر ٹام کیٹنگ نے کہا کہ کافی حیران ہونے کے لئے آپ کو بہت اعلیٰ سراغ رساں ہونے کی ضرورت نہیں چاہے ایک معاہدے میں شامل ہیں جس میں ملوث حکومتی امراء آپ کی ساکھ متاثر کررہے ہیں۔
لندن کی ہیڈ ہنٹنگ فرم فاکس روڈنی کی مینجنگ ڈائریکٹر سیبون لیوٹننگ نے کہا کہ پابندیوں کے ہر دور کے ساتھ روس کے ساتھ معاملات کرنے والی اعلیٰ سطح کی لاء فرمز کے ساکھ کے حوالے سےخدشات مضبوط ہورہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں متعدد لاء فرمز روس کے کام کے حوالے سے کافی محتاط ہوگئی کہ یہ ان کی ساکھ کو متاثر کررہا ہے۔
لیکن لاء فرم میں ایک شراکت دار نے کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اگر بیان بازی کارروائی سے مطابقت کرے ۔ایک فرم نے کہا کہ وہ موجودہ اپنے کلائنٹ کو جانتے ہیں کے عمل سے جڑے رہیں گے جب تک کہ حکومتی پابندیوں اور رکاٹوں میں تبدیلی نہ ہو۔ ایک اور فرم میں سینئر پارٹنر نے کہا کہ صارفین سمجھتے تھے کہ بیان بازی غیر منصفانہ تھی۔
آئی پی اوز لندن کے صرف قانونی کام کا حصہ ہیں
آئی پی اوز لندن کے قانون دانوں اور روسی کاروباری شخصیات کے درمیان تعلقات کا ایک حصہ ہے۔ خارجہ امور کی کمیٹی نے حکومت پر برطانوی کلیئرنگ ہاؤسز جیسے یوروکلیئر کو روسی ریاست کی جانب سے جاری کردہ قرض کی فروخت سے روکنے پر بھی زور دیا۔
پھر،اس فیلڈ میں سب سے اوپر قانونی مشیر لنکلیٹرز، لیتھم اینڈ واٹکنز، کلیری گوٹیب اور فریش فیلڈز شامل ہیں۔
انگریزی عدالتوں میں سابق سویت یونین سے حکومتی امراء کے درمیان سول قانونی چارہ جوئی نے قانونی اداروں اور معروف بیرسٹرز کو منافع بخش کام فراہم کئے۔
موجودہ سہریم کورٹ کے جج جوناتھن سمپٹن نے بطور بیرسٹر اپنی آخری آیک مقدمے میں 3 ملیں یورو کمائے تھے جب انہوں نے رومن ابرامووچ کی نمائندگی کرتے ہوئے بورس بیریزوفکی پر 6.5 ملیں ڈالر کا دعویٰ کیا تھا۔
مسٹڑ ابرامووچ کے اسکیڈن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،جس نے فنانس ٹو انرجی ایمپائر الفا گروپ کے شریک بانی میخیل فریڈمین کے لئے بھی کام کیا ہے۔