• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پٹی اور پلاسٹرپر مسح کرنے کے متعلق شریعت کا کیاحکم ہے ؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :- پٹی پر مسح کرنے کے متعلق شریعت کا کیاحکم ہے ؟ میں نے ایک صاحب کو دیکھا کہ وضو کررہے تھے ، پاؤں پرپٹی بندھی ہوئی تھی ، انہوں نے اس پر مسح کیا اور باقی پاؤں کو دھویا ۔ اگر ایسا کرناجائز ہے تو کتنے دن تک مسح کرسکتے ہیں ۔( شمیم ، لاہور)

جواب :- پٹی پر بھی مسح کیا جاسکتا ہے، اگرزخم پرپٹی بندھی ہوئی ہواورپٹی کھول کرزخم کی جگہ کو دھونے یا اس پرمسح کرنےسےبیماری یازخم بڑھنےکااندیشہ ہوتوپٹی کےاوپرمسح کرلینادرست ہے۔ پٹی پرمسح کی کوئی مدت متعین نہیں،جب تک زخم ٹھیک نہ ہو،پٹی پرمسح کرناجائز ہے۔(فتاویٰ شامی 1/281)

تازہ ترین
تازہ ترین