• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ رہا

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کو موسم شدید گرم اور خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38، بارکھان43، دالبندین45، گوادر36 ،قلات33، خضدار41، لسبیلہ39، نوکنڈی45، سبی49 ،تربت42 ،ژوب40 اور زیارت میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج ہفتے سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغازہو گا،ہفتہ، اتوار اور پیر کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ،خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔
تازہ ترین