• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈر صادق ،امین ہو: ووٹ سے متعلق اللہ پوچھے گا، ننھا پروفیسرزیڈان

لیڈر صادق ،امین ہو: ووٹ سے متعلق اللہ پوچھے گا، ننھا پروفیسرزیڈان

کراچی(جنگ نیوز)ننھا پروفیسر زیڈان حامد نے جیو کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے آخرت میں ووٹ کے بارے میں پوچھا جائے گا لیڈر کو صادق وامین با صلاحیت ہونا چاہیے اگر لیڈر امین نہیں ہوگا تو وہ پھر کرپٹ ہوگا اگر کرپٹ ہوگا تو ملک قرضوں میں چلا جائے گا،ان لیڈروں کو ووٹ دیں جو کرپٹ نہیں ،سروے کے مطابق کالا باغ ڈیم قدرتی طور پربنا ڈیم ہے ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کوپانی کے بحران پر قابو پانا ہوگا کالا باغ پر اتفاق نہیں ہوتا تو چھوٹے چھوٹے دیگر ڈیمز بنائے جائیں،اس رمضان میں یوٹیوب پر درس قرآن دیتا رہا اس کا ترجمہ اور تفسیر بھی پیش کرتا رہا۔ میں آج کل عربی گرامر سیکھ رہا ہوں مجھ پہ ذمہ داری ہے کہ میں تمام دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہی دوں۔ میں آٹھ سال کا ہوں تو کیا ہوا مجھے اس چیز کو ضرور کرنا ہے۔میں سیرۃ میں ڈپلومہ کیمبرج اسلامک کالج سے کررہا ہوں، سلیم صافی نے سوال کیا آپ کو گائیڈ کون کرتا ہے جواب میں پروفیسر زیڈان حامد نے کہا میرے والد مجھے گائیڈ کرتے ہیں ۔اسٹیفن ہاکنگ بہت بڑے سائنسدان گزرے ہیں میں ان کی ایک بات سے اتفاق نہیں کرتا وہ یہ کہ وہ کہتے ہیں میں خدا کو نہیں مانتا سلیم صافی نے سوال کیا کہ ابھی تک آپ نے کتنی کتابیں پڑھی ہیں جواب میں پروفیسر زیڈان نے کہا میں نے500کے قریب کتابیں پڑھی ہیں اور انشاء اللہ اس سال میں ایک ہزار کتابیں پڑھ لوں گا۔زیادہ تر میں انگریزی کی کتابیں پڑھتا ہوں۔سلیم صافی نے دنیا بھر اور پاکستان میں پانی کے بحران کی صورتحال پر سوال کیا کہ اس سے کیسے نمٹا جائے جواب میں زیڈان نے کہا کہ چین میں آئندہ سالوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگی اوراس کا سپر پاور بننے کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔پاکستا ن میں بھی پانی کا بحران ہے ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔کالا باغ ڈیم قدرتی طور پربنا ڈیم ہے ، سروے کہتا ہے کہ یہ بہترین جگہ ہے جہاں ڈیم بنے میں پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس 7سال باقی رہ گئے ہیں ہمیں پانی کے بحران پر قابو پانا ہوگا۔ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کو بنایا جائے، اگر کالا باغ پر اتفاق نہیں ہوتا تو چھوٹے چھوٹے دیگر ڈیمز بنائے جائیں۔عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں زیڈان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کو اچھا ہونا چاہیے تا کہ پاکستان اچھا ملک بنے۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے لوگوں کی مدد کرتا ہے ۔میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ ان لیڈروں کو ووٹ دیں جو کرپٹ نہیں ہیں ہم سے آخرت میں ووٹ کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ لیڈر کو صادق وامین با صلاحیت ہونا چاہیے اگر لیڈر امین نہیں ہوگا تو وہ پھر کرپٹ ہوگا اگر کرپٹ ہوگا تو ملک قرضوں میں چلا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے اب تک کشمیر میں ہزار لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں ۔ ٹرمپ کے حوالے سے زیڈان کا کہنا تھا کہ ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں لگتا ان کو صحیح طریقے سے اپنا معائنہ کرائے۔

تازہ ترین