امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے۔
کینٹکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کردیا ہے، امریکی افواج نے 58 ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی 31 بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائی گئی ہیں، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبودیا ہے، ایران کی فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے امریکی اسٹریٹجک تیل ذخائر سے فائدہ اٹھائیں گے، آئی اے ای اے کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔