اسرائیلی ریلوے کے بعد ہیکرز کی جانب سے امریکی میڈیکل کمپنی پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سائبر حملے کے بعد میڈیکل آلات کی بڑی امریکی کمپنی کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔
ایک بیان میں ہیکرز نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی کا 50 ٹیرا بائیٹس ڈیٹا آزاد افراد کے قبضے میں ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریلوے پر سائبر حملے کے بعد آپریشن معطل ہو گیا۔