• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی کتاب: لنگرخانہ

مصنّف:جاوید صدیقی

صفحات205:، قیمت390:روپے

ناشر:اٹلانٹس پبلی کیشنز، ایسٹرن اسٹوڈیو کمپائونڈ، سائٹ، کراچی

یہ مختلف شخصیات پر لکھے گئے خاکوں کا مجموعہ ہے۔ جاوید صدیقی کا اس سے قبل ’’روشن دان‘‘ کے عنوان سے بھی ایک مجموعہ 2011ء میں شایع ہو چکا ہے۔ ان کے بارے میں گلزار کی رائے ہے کہ ’’وہ کوئی مَن گھڑت بات نہیں لکھتے، نہ اپنی طرف سے کوئی اضافہ کرتے ہیں، کسی خاکے سے گزر جایئے، کسی بھی شخصیت کو چُھو نکلیے۔ ہر افسانے اور خاکے کے مطلعے اور مقطعے پر جاوید کھڑے نظر آتے ہیں‘‘ لیکن ٹھہریئے! یہ صرف جاوید صدیقی کے لکھے خاکے ہی نہیں، کتاب میں خود جاوید صدیقی پر لکھے جانے والے خاکے بھی شامل ہیں۔ کتاب اچھے انداز میں، اچھے کاغذ پر، خُوب صُورت سرورق اور مضبوط جلد کے ساتھ شایع ہوئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین