مصنّف: محمّد حمزہ فاروقی
صفحات: 124، قیمت: 300روپے
ناشر: ادارئہ یادگار غالب، ناظم آباد، کراچی
زیرِ تبصرہ کتاب، تین مضامین پر مشتمل ہے، جو ایک طرح سے صاحبِ کتاب کی یادداشتیں ہیں۔ ان کا آغاز جامعہ کراچی کے دَورِ طالب علمی سے اور اختتام جامعہ لندن پر ہوتا ہے۔ مصنّف زبان اور بیان پر مکمل گرفت رکھتے ہیں۔ تحریر میں شگفتگی اور روانی ہے، جس میں کہیں کہیں اہم سیاسی اور تاریخی واقعات کا بیان اور کچھ شخصیات کا تذکرہ بھی ملتا ہے۔