• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور "سنجو"کے بعدایڈیٹ بننے کے خواہاں

رنبیر کپور

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی کامیاب بلاک بسٹر فلم3'ایڈیٹس 'کے سیکوئل کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز راج کمار ہیرانی نے اپنی نئی آنے والے فلم 'سنجو'کے پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں 2009میں بننے والی عامر خان کی کامیاب ترین فلم3'ایڈیٹس کے سیکوئل بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے فلم کی اسکرپٹ کی تیاری شروع کرنے کا کہا ہے ۔


تاہم کاسٹ کے حوالے سے حتمی اعلان نہیں کیا دوسری جانب راج کمار ہیرانی کی تصدیق کے بعد رنبیر کپور نے بھی 'سنجوکے بعدایڈیٹ بننے کی خواہش کا اظاہر کردیا گیا۔ '

سنجوکی پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے نہ صرف عامر خان کے مشہور سین کو کاپی کیا بلکہ کہا کہ وہ تھری ایڈیٹس کا حسہ بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے راج کمارکی ہدایتکاری میں بننے والی سنجے دت کی بائیوپک سنجومیں رنبیر کپور سنجے دت کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کورالا اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔واضح رہے فلم رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین