• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قریبی اتحادیوں کے ساتھ امریکی تعلقات میں مزید کشیدگی

قریبی اتحادیوں کے ساتھ امریکی تعلقات میں مزید کشیدگی

لندن ُ: کرس گلیس

جی سیون کے سب سے تلخ سربراہی اجلاس میں امریکی صدر اپنے ساتھی رہنماأں پر برس پڑنے سے نسلوں کا ساتھ ختم ہوا اور امریکا اور جی سیون اعلامیہ پر دستخط کے عہد سے پھرنے کے بعد اس کے قریبی اتحادیوں کے درمیان تعلقات اتوار کو نئی گہرائیوں میں گرگئے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اجلاس سے جلدی چلے جانے،اپنے عہدیداروں کو جی سیون بیان کو کچلنے کی ہدایت دینے،مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی اور کینیڈا کے وزیراعظم کو بہت بد دیانت اور کمزور کہنے کے بعد مغرب تذبذب میں تھا۔

جیسا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ تاریخی ملاقات کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ ایئرفورس ون پر سنگاپور میں اترے، ان کے مشیروں نے مغربی اتحادیوں اور بالاخصوص جسٹن ٹروڈ پر جاری رکھے ۔ کینیڈا کے وزیر اعظم اور جی سیون کے سربراہ نے اسٹیل اور ایلومینیم پرامریکی ٹیرف کو توہین قرار دیا۔

قومی اقتصادی کونسل کے نئے سربراہ لیری کودو نے جسٹن ٹروڈ پر امریکا کو دھوکا دینے کا الزام لگایا۔انہوں نے سی این این کو بتایا کہ انہوں نے واقعی ایک طرح سے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی وزیر پیٹر نیرورو نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی رہنما کیلئے جہنم میں الگ جگہ مخصوص ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بدنیتی پر مبنی سفارتکاری میں ملوث ہے۔

جرمنی اور فرانس نے متحدہ فرنٹ پیش کیا۔ برلن کے اقتصادی وزیر نے کہا کہ مغرب آسانی سے نہیں ٹوٹنے والا نہیں، جبکہ الیزے ایڈ نے کہا کہ عالمی تعاون غصے کے دور یا لافاظ پر انحصار نہیں کرسکتا۔

فرانسیسی صدر مایوس ایمانوئیل میکروں نے ہفتے کے روز یاک ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ تنہا امریکا کو اس کے اتحادیوں کی جانب سے متحدہ فرنٹ کا سامنا ہے۔

اتوار کی رات ایک ٹیلی ویذن انٹرویو میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا کہ ہم نے سیکھا کہ انتہائی لگن سے بات چیت کے ذریعے تیار کردہ اعلامیہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کا چلے جانا ایک سنجیدہ تجربہ ہے ۔

اینگلا مرکل نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر سب سے پہلے امریکا شامل کررہے تھے، ہمیں اپنی اقدار کے لئے لڑنا ضروری ہے۔

ان کے آفس نے پہلے ہی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں جی سیون میں دیگر رہنماؤں سے گھرے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے درمیان کشمکش ظاہر ہورہی ہے۔

یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی اسٹیل ٹیرف کے خلاف بدلہ لینے، عالمی تجارتی تنظیم میں کارروائی اور امریکی حساس مصنوعات جیسے بوربون وہسکی،ہارلے ڈیوڈسن موٹر بائیک اور مونگ پھلی کے مکھن پر مساوی ٹیرف عائد کرنے کا عہد کیا۔عالمی اقتصادی اقدامات پر اتفاق اور معمول کی خوش اخلاقی کے باوجود جی سیون اپنی 45 سالہ تاریخ میں اتنا تقسیم نہیں کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اکیلے شخص تھے جبکہ مغرب کی دیگر بڑی جمہوریہ کے رہنما ان کی کارروائیوں پر تنقید کے لئے متحد تھے جنہوں نے عالمی تجارتی جنگ کا خطرہ شروع کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جی سیون کے بات چیت سے تیار کردہ اعلامیے کو مسترد کرنے کے بعد انہوں نے کاروں پر مزید ٹیرف کی دھمکی دی انہوں نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ امریکی مارکیٹ میں افراط میں ہیں۔

یہ عدم اتحاد اتوار کو 17 سالہ پرانے ایشیائی قوموں کی گروپنگ جو دراصل روس اور چین کے گرد مرتکز ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کے پرسکون ہونے والے سربراہی اجلاس کے ساتھ برعکس ہے، چین کے صدر شی جنگ پنگ نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد و ضوابط کی پاسداری اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے عہد کیلئے حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود غرض، کوتاہ نظر اور ختم ہوجانے والی پالیسیوں کو مسترد کردینا چاہئے۔

آیا تمام جی سیون رہنماؤں نے ایک قواعد پر مبنی بین الاقوامی تجارتی نظام پرعمدہ سمجھوتہ جسے امریکی صدر کی طرف سے پھینک دیا تھا جب وہ جسٹن ٹروڈ کی جانب سے دی گئی اختتامی بیان سے وہ مضطرب ہوگئے تھے۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ جسٹن ٹروڈ کی نیوز کانفرنس میں جھوٹے بیانات کی بنیاد پر اور حقیقت یہ ہے کہ کینیڈا ہمارے امریکی کسانوں، کارکنوں اور کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر ٹیرف چارج کرتی ہے، میں نے ہمارے امریکی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ اعلامیہ کی حمایت نہ کریں۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبی نے کہا کہ اجلاس کے دوران کچھ مواقع پرشدید بحث ہوئی اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد کیلئے امریکی ٹیرف لاگو کرنے کے غیر منصفانہ فیصلے پر گہری مایوسی درج کرائی۔ امریکی صدر نے اپنی جلدی روانگی کے بعد ٹوئیٹ کیا کہ روس کے لئے جی سیون رکنیت بحالی کے غیر مقبول مطالبے کے ساتھ اجلاس شروع ہوا۔انہوں نے مسٹر کم کے ساتھ منگل کو اپنی ملاقات سے شمالی کوریا اور دنیا کے لئے ایک حقیقی نتائج کے حوالے سے توقع کررہے ہیں۔ 

تازہ ترین