کوئٹہ کےنواح میں واقعہ تفریحی مقام ہنہ جھیل پرخشک سالی کےشدید اثرات کے سبب ہنہ جھیل کابڑاحصہ ایک بار پھر خشک ہوگیاہے۔
شہر سے تقریباً 18کلومیٹر کےفاصلے پر واقع پہاڑوں میں گھری ہنہ جھیل رواں سال اپریل میں بارشوں کےبعد پانی سے تقریباًبھرگئی تھی تاہم اب ہنہ جھیل کابڑا حصہ تقریباًدو ماہ کےعرصے میں خشک ہوگیا ہےاور اس وقت ہنہ جھیل کےتھوڑےسے حصےپرپانی موجود ہےجبکہ جھیل کابیشترحصہ خشک ہونےکےباعث جھیل چٹیل میدان کامنظرپیش کرنےلگی ہے۔
پانی خشک ہونےکےباعث جھیل کےوسطی حصےپر پڑی دراڑیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیںاور تفریح کےلئےآنےوالےسیاح جھیل کےخشک حصےپرچہل قدمی کرتے نظرآتے ہیں۔
دوسری جانب ہنہ جھیل کابڑاحصہ خشک ہونےسےجھیل میں واٹر اسپورٹس کاسلسلہ بندہوگیاجس سےواٹراسپورٹس کےکھلاڑیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ ہوگئی ہے۔
اس سےقبل گذشتہ سال اپریل میں بھی ہنہ جھیل خشک ہوگئی تھی۔آبی ماہرین کے مطابق اس بار اپریل میں جھیل تقریباً پانی سے بھرگئی تھی تاہم کوئٹہ میں درجہ حرارت بڑھنے اورگرمی کےباعث جھیل کاپانی خشک ہوگیا ہے۔
اگرموسم گرما میں بارشیں نہ ہوئیں تو جھیل مکمل طور پر خشک ہوجائے گی۔جھیل خشک ہونے کےبعد آئندہ سال موسم سرمامیں سائبیریا سے آبی پرندوں کی آمدکاسلسلہ بھی شدید متاثر ہوگا۔