مصنّف: خلیق احمد نقشبندی
صفحات: 280، قیمت: درج نہیں
ناشر:الرحیم پبلی کیشنز A/449/1، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، کراچی
مصنّف کے اپنے بیان کے مطابق یہ کتاب اُن کے مطالعے، مشاہدے، خواب نامے، سفرنامے، علمِ معرفت و طریقت اور حوادثِ زندگی کا نچوڑ ہے۔ وہ اس سے قبل کئی کتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔ زیرِتبصرہ کتاب ایک طرح سے ان کی خودنوشت ہے، جس میں انہوں نے مختلف چیزوں کو جمع کردیا ہے۔ حتیٰ کہ غیر مُلکی سفر کے دوران انہوں نے جن جن ائیرپورٹس پر اسٹاپ اوور کیا، اُن کے نام اور سن بھی لکھ دئیے ہیں۔