• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Crossed Swords

مصنّف: شجاع نواز

صفحات: 700، قیمت 1950:روپے

ناشر:آکسفورڈ یونی ورسٹی پریس، کراچی

یہ کتاب جب پہلی بار 2009ء میں شایع ہوئی تھی، اُس وقت اس کی قیمت695روپے تھی۔ اب اس کا دوسرا ایڈیشن ترمیم و اضافے کے ساتھ چھپا ہے۔ پہلے ایڈیشن کے1800نُسخے سابق آرمی چیف، جنرل کیانی کے حکم پر خرید کر آرمی آفیسرز میں تقسیم کیے گئے تھے۔ مصنّف کے بیان کے مطابق یہ کتاب اُن کی تیس سال کی تحقیق کا نچوڑ ہے، پاکستان آرمی کی مکمل تاریخ کا احاطہ کرتی ہے۔ 

مصنّف نے بے شمار کتب اور اہم عسکری شخصیات کے انٹرویوز کی مدد سے اسے مرتّب کیا ہے۔ خود مصنّف کا تعلق بھی عسکری پس منظر رکھنے والے خاندان سے ہے، خود بھی متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اور اس وقت امریکا میں مقیم ہیں۔ کتاب پیپر بیک پر ہے، تاہم ضخامت کے اعتبار سے اسے مجلد ہونا چاہئے تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین