سکھر ( بیور رپورٹ )ضلع سکھر میں قومی اسمبلی کی 2نشستیں حلقہ این اے 206 اوراین اے 207 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 4نشستیں پی ایس 22، پی ایس 23، پی ایس 24 اور پی ایس 25 ہے۔ ضلع سکھر میں 5تعلقے سکھرسٹی، نیو سکھر، روہڑی، پنوعاقل اور صالح پٹ ہیں۔ 9سرکل، 272 دیہہ، 37 یونین کونسلز، سکھر شہر کی 26 یونین کمیٹیوں پر مشتمل میونسپل کارپوریشن ہے۔ روہڑی میونسپل کمیٹی ہے، 4 ٹائون کمیٹیز ہیں، جن میں پنوعاقل، صالح پٹ، باگڑجی، کندھرا شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حالیہ جاری کردہ ووٹرز کی تعداد کے مطابق ضلع سکھر میں ووٹرز کی کل تعداد 6لاکھ 70 ہزار 161 ہے جن میں مرد ووٹرز 3 لاکھ 67 ہزار 56 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3105 ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206میں کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 96ہزار 145 جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 21 اور خواتین ووٹرز کی تعداد1لاکھ 32ہزار 124 ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 16 ہے جن میں مرد ووٹرز 2لاکھ 30 ہزار 35 ہیںاور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 981 ہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 22پر ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 516 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 303 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 64ہزار 213 ہے۔پی ایس 23 پر ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 629ہے، جن میں مرد ووٹرزکی تعداد 82ہزار 718 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 67ہزار 911 ہے۔پی ایس 24پر ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 532ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد98 ہزار 25 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 507 ہے۔پی ایس 25 پر ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 484 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 10 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 89 ہزار 474 ہے۔صوبائی اسمبلی کی چاروں نشستوں پر ووٹرز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار 161 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 56 ہے اور خواتین ووٹرز کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31 ہزار 05 ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نمبروں میں بھی فرق آگیا ہے، قومی اسمبلی نشست جو پہلے این اے 198تھی وہ اب تبدیل ہو کر 207ہوگئی ہے جبکہ این اے 199تبدیل ہو کر 206ہوگئی ہے۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس ون تبدیل ہو کر 25، پی ایس 2تبدیل ہو کر 25، پی ایس 3تبدیل ہو کر 23اور پی ایس 4تبدیل ہو کر22ہوگئی ہے۔