سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 57 مری سے نااہل کیے جانے کے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں شاہد خاقان عباسی نے موقف اپنایا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں اور ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے ۔