• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 5 جولائی کوکیس کی سماعت کریگا

اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں دوسری بار اضافہ پر لئے گئے از خود نوٹس کی سماعت 5جولائی کو کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کے بلوں پر عائد بھاری ٹیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔ اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ نیپرا، اوگرا، ایف بی آر کے سربراہوں ‘خزانہ، پیٹرولیم اور توانائی کی وزارتوں کے سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ واپڈا اور پی ایس او کے چیئرمین کو بھی نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔
تازہ ترین