• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل کی دھوکہ دہی کے الزام میں آڈی کے سی ای او گرفتار

ڈیزل کی دھوکہ دہی کے الزام میں آڈی کے سی ای او گرفتار

فرینکفرٹ:پیٹرک مک گی

فرینکفرٹ ( نیوز ڈیسک) کمپنی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو واکس ویگن گروپ کے ڈیزل کی دھوکہ دہی کے اسکینڈل میں پیر کوآڈی کے چیف ایگزییکٹو روپرٹ اسٹیڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جرمن ہفتہ وار دیر اسپیگل نے ابتدا میں اس کی رپورٹ کی، غرفتاری کی خبر میونخ کے پراسیکیوٹر کے ان کے نجی اپارٹمنٹ پر چھاپے کے ایک ہفتہ بعد ان کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی۔آڈی نے اس معاملے پر مزید کوئی بیان نہیں دیا۔ روپرٹ اسٹیڈلر 2007 سےپرتعیش گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے سی ای او اور 2010 سے وی ڈبلیو گروپ کے بورڈ کے رکن ہیں،ایک دہائی پر مشتمل ڈیزل دھوکہ دہی کے اسکینڈل میں سب سے اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹو کو حراست میں لیا گیا ہے، امریکی ریگیلولیٹرز نے تقریباتین سال قبل اسے بے نقاب کیا تھا۔اس سال کے آغاز میں امریکی حکام نے وی ڈبلیو گروپ کے سابق چی ای او مارٹن ونٹر کورن پر ان کے مبینہ کردار کیلئے چار الزامات عائد کئے تھے۔دھوکہ دہی کے اسکینڈل کے بے نقاب ہونے کے بعد سے روپرٹ اسٹیڈلر کو متعدد اقلیتی شیئر ہولڈرز اور چند تجزیہ کاروں کی جانب سے عہدے سے ہٹنے کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وی ڈبلیو گروپ نے نہ صرف ان کا دفاع کیا بلکہ اپریل میں ان کے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع بھی کردی، بورڈ کی تشکیل نو کے دوران انہیں گروپ کی وسیع فروخت کی ذمہ داریوں کے ساتھ ایک نئی پریمئیم کاروں کے ڈویژن کے سربراہ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔یہ ہمیشہ ایک کھلا سوال رہا ہے کہ روپرٹ اسٹیڈلر کو کمپنی میں اکثریتی ووٹ کے حقوق کے حامل پورشے پائیچ خاندوانوں سمیتوی ڈبلیو بورڈ کی حمایت کیوں حاصل رہی۔کافی پہلے وی ڈبلیو نے کہا تھا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں جن سے معلوم ہو کہ انہیں دھوکہ دہی کا علم تھا، لیکن گزشتہ ہفتے آدی کی متعدد سائیٹس پر چھاپوں کے بعد میونخ کے پراسیکیوٹرز نے انکشاف کیا کہ روپرٹ اسٹیڈلر اور آڈی بورڈ کے دیگر اراکین کو 30 مئی کو مشتبہ نامزد کیا گیا تھا۔آڈی کے قریبی دو افراد نے کہا کہ جس وقت روپرٹ اسٹیڈلر کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ ماراگیاتھا،انہیں اپنی بے گناہی پر قین تھا ،انہیں قانونی نظام پر مکمل بھروسہ تھا اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے اس موقع کا انہوں نے خیر مقدم کیا۔ایک شخص نے کہا کہ وی ڈبلیو کے بورڈ نے پہلے روپرٹ اسٹیڈلر سے کہا تھا کہ وہ تحریری صورت میںلائیں کہ انہیں ڈیزل کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔

تازہ ترین