سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا وہی بیانیہ ہے جو نوازشریف کا بیانیہ ہے،ن لیگ کےامیدوار قمر الاسلام ہار کر بھی اپنے مخالف پر اخلاقی فتح پائیں گے ،ہمارے امیدوار کو ٹکٹ ملنے کے بعد ہی گرفتار کیا گیا ۔
قمر الاسلام کی انتخابی مہم کے دوران خطاب میںشاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ہے کہ تمام ادارے آئینی حدودمیں رہیں،اس میں کیا خرابی ہے؟ اگر کوئی ن لیگی امیدوار کے خلاف جیتا تو وہ جیت کر بھی ہار جائےگا ،اخلاقی فتح ہمارے امیدوار کی ہوگی ،قمرالاسلام کو گرفتار کرنا تھا ایک دن پہلے کرلیتے ۔
انہوں نے کہا کہ گھرکےسربراہ کی عزت نہیں ہوگی توگھر کیسےچلےگا،ملک کےسربراہ کی عزت نہیں ہوگی توملک کیسے چلے گا؟ آج سب سے بڑی ضرورت ہےکہ انتخابات غیرمتنازع ہوں،پی پی 10کو پاکستان میں خصوصی اہمیت ہے،این اے 59 اور پی پی 10سے فتح راجا قمر الاسلام کی ہی ہوگی ۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ن لیگی امیدوار کے خلاف کوئی کیس نہیں ،کوئی گواہی نہیں لیکن پھر انہیں گرفتار کیاگیا ہے،ہم سب نے نیب کیسز بھگتے ہیںان مقدمات میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔
ان کا کہناتھاکہ یہ ہی بتادیاجائےکہ قمرالاسلام راجانےکاکیاقصورکیاہے؟بہت تماشےماضی میں دیکھےہیں،سب تجربے سے گزرے ہیں،عوام کی رائےپرکسی اورکی رائےمسلط کرکےجب بھی حکومتیں آئیں وہ کبھی نہیں چلیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت مسلم لیگ(ن) درست کرسکتی ہے،ہم نےملکی معیشت ٹھیک کرکے دکھایا ہے، 10 مہینےوزیراعظم رہا،کوئی ہفتہ ایسانہیں تھاکہ سیکڑوں ارب کےمنصوبوں کاافتتاح نہ کیاہو۔
انہوںنےکہا کہ پیپلزپارٹی کے5سال میں توکسی منصوبےکی توقع ہی نہیں تھی، پاکستان کے65سال میں اتناکام نہیں ہوا جتنا گزشتہ 5سال میں ہواہے،عمران خان نےکہ نیاپاکستان دینگے،عوام نےاسےردکردیا۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی،مسلم لیگ(ن)اورمشرف کےساتھ جو لوگ تھے وہ آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،کیایہ لوگ نئے پاکستان کو ترقی دیں گے؟ جو5سال حکومت میں رہےاورجماعت تبدیل کرلی۔
ان کا کہناتھاکہ جودوسری جماعت میں جارہاہےوہ خوشی سےجائے،وفاداریاں بدلنےوالےلوگ منتخب نہیں ہوں گے،یہ انتخابات ہیں سرکس نہیں،ہماری حکومت پرکرپشن کاالزام لگائیں ،عوامی فورم پرجواب دوں گا،ن لیگ کے پلیٹ فارم سے کسی کو گالی نہیں دی جاتی الزام نہیں لگایا جاتا۔