• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے لوگوں کے فیصلے ڈھائی ڈھائی سال تاخیر کا شکا ر ہوئے تو نواز کا کیوں نہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے ابھی تازہ ترین پریس کانفرنس میں درخواست کی ہے کہ میری اہلیہ بیمار ہیں جب تک کلثوم نواز کو ہوش نہیں آتا تو میرے خلاف آنے والے فیصلے کو تاخیر سے کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ بہتر بات ہوگی کے ان کو استثنیٰ دیا جائے اوران کی موجودگی میں ہی مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ کورٹ کو ملکی ماحول کو بھی دیکھنا چاہئے الیکشن کے اندر اگر ایسا فیصلہ ہواتو جو بھی وہ فیصلہ ہووہ الیکشن پر اثر اندا زہوگاکوئی ایسی عجلت نہیں ہے اس فیصلے کی تھوڑا انتظار کرلیں اگر دوسرے لوگوں کے فیصلے ڈھائی ڈھائی سال تاخیر کا شکا رہوئے ہیں تو یہ بھی چند دن انتظا رکیا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسائل ایسے ہیں کے جس کے لئے ایک قومی اتفاق رائے چاہئے اور یہ حقیقت ہے میں خود وزیراعظم رہا ہوں میں جانتا ہوں جس طرح ہم نے فاٹا پر قومی اتفاق رائے کیابہت سے مسائل ہیں جس میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر ملکی مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں ہے۔
تازہ ترین