راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں اور 25جون سے 3جولائی تک راولپنڈی ضلع میں 4834غیر قانونی بل بورڈز، بینرز، ہورڈنگز اور سٹیمرز اتارے جا چکے ہیں۔ضلع بھر کے سات قومی اور 13 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی طرف سے تعینات کئے گئے مانیٹرنگ افسران نے تشہیری مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی 247خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس کے ریکارڈ کے مطابق تشہیری مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی سب سے خلاف ورزیاں این اے 57اور پی پی 7میں ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی تعداد 38 ہے۔سب سے زیادہ غیر قانی تشہیری مواد این اے 60سے اتارا گیا جس کی تعداد 791ہے جبکہ پی پی 17سے 670 غیرقانونی بل بورڈز، ہورڈنگز اور بینرز اتارے گئے ۔