پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کا خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔
شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو انتخابی مہم کے سلسلے میں 12جولائی سے خیبرپختونخوا کا رخ کریں گے ۔
پی پی چیئرمین 12جولائی کو صوبائی دارلحکومت پشاور ،13جولائی کو مالاکنڈمیں جلسوں سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق سندھ سے شروع ہونے والی انتخابی مہم اس وقت پنجاب میں جاری ہے جہاں سے بلاول بھٹو کا قافلہ خیبرپختونخوا کا رخ کرے گا۔
بلاول بھٹو این اے 8مالاکنڈ میں پارٹی قائدین اور کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔