• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی کامیڈین مشکل میں پڑسکتا ہے، تنمے بھٹ

بھارتی یوٹیوبر اور کامیڈین تنمے بھٹ نے کنال کمرا تنازع پر ردعمل دے دیا اور کہا کہ کوئی بھی کامیڈین مشکل میں پڑسکتا ہے۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا نےکنال کمرا کو مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے کے خلاف تبصروں پر ردعمل دیا ہے۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین حال ہی میں مشکل میں پڑگئے ہیں، ان کے ایکناتھ شنڈے کے خلاف مبینہ ریمارکس وائرل ہوگئے، واقعے کے چند روز بعد اُن کے انڈسٹری کے ساتھ تنمے بھٹ نے ردعمل دیا ہے۔

یوٹیوب ویڈیو میں تنمے بھٹ کامیڈین روحان جوشی، ادیتا کلشریسٹھ اور کو سبتھ اگروال سے گفتگو کی اور کیا کہ یہ ہفتہ کامیڈی سے متعلق دلچسپ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنال کمرا کو جب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو مجھے کئی پیغامات اور کالز موصول ہوئیں ،جن میں پوچھا گیا تنمے کیا تم ٹھیک ہو؟

اس دوران ادیتا نے مذاق میں کہا کہ حیرت ہے تنمے اب تک کسی بھی نوعیت کی پریشانی میں نہیں پھنسے، یہ تو سمے رائنا کے شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ میں نظر آئے تھے۔

کنال کمرا تنازع اُس وقت شدت پکڑ گیا جب اُن کی بالی ووڈ گانے کی پیروڈی کے دوران مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ کو غدار قرار دے دیا تھا۔

کمرا نے گانے ’بھولی سی صورت‘ کو سیاسی انداز میں ڈھال کر گایا کہ ’میری نظر سے تم دیکھو تو غدار نظر وہ آئے، ہائے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے شیوسینا مسلسل قانونی کارروائی کی دھمکی دے رہا ہے، پارٹی کارکنوں نے اُس مقام پر توڑ پھوڑ کی ۔

اس واقعے کے بعد 12 پارٹی رہنما گر فتار کیے گئے جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا، دوسری طرف کنال کمرا کے خلاف مقدمہ درج ہے لیکن انہوں نے معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید