راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)چیئر مین منتخب کئے بغیردوسرے سال بھی ضلع کونسل راولپنڈی کا ایک ارب22کروڑ روپے کے لگ بھگ کاسالانہ بجٹ2018/19منظور ہوگیا ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی /ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راولپنڈی عمر جہانگیر نے منگل کو بجٹ کی منظوری دی۔چیف آفیسر ضلع کونسل شاہد عمران مارتھ کے مطابق ضلع کونسل کی آمدنی کا تخمینہ 2079646000روپے ہے۔اخراجات کا تخمینہ ایک ارب22کروڑ18لاکھ70ہزار روپے ہے۔ ترقیاتی بجٹ86961300روپے کاہے۔جس میں60 کروڑ روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام جبکہ جاری منصوبوں کیلئے211513000روپے رکھے گئے ہیں۔ ضلع کونسل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 252468000روپے رکھے گئے ہیں۔نان سیلری بجٹ79789000روپے رکھا گیا ہے۔لوکل گورنمنٹ بورڈ سے ملنے والا حصہ 20000000روپےہے۔سپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول کیلئے12000000روپے ، سول ڈیفنس کیلئے6000000روپے،مینٹی نینس بلڈنگز کیلئے 40000000روپے رکھے گئے ہیں۔ادھر ضلع کونسل نے بورڈ ٹیکس کلیکشن کے ٹھیکے کی نیلامی کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے ریزرو پرائس کے تعین کیلئے مراسلہ بھجوادیا ہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ گزشتہ ٹھیکے کی رقم وصول ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ روپے سے ایک یا ڈیڑھ لاکھ بقایا ہے۔جس کا حساب کیا جارہا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے ریزروپرائس کے تعین کے بعد ٹھیکہ نیلام کیا جائے گا۔