الیکشن کمیشن نےاین اے127،پی پی173لاہورسےمریم نوازکےمتبادل امیدواروں کوشیرکانشان دےدیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست منظور کرلی،این اے127سےعلی پرویز،پی پی 173عرفان کھوکھر شیر کےنشان پرالیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 146 پاکپتن سے رانا ارادت شریف کو بھی شیر کا نشان دے دیا گیا۔تینوں حلقوں کے فارم 33 کے نظر ثانی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں5رکنی الیکشن کمیشن بنچ نےسماعت کی، سماعت میں ن لیگ کےوکلاءپیش ہوئے۔
ن لیگ کےوکیل نے کہا کہ مریم نواز کی نااہلی کے بعد متبادل امیدواروں کو شیر کا نشان دیا جائے، الیکشن ایکٹ کی شق4کی سب سیکشن 3 کے تحت متبادل امیدوارکوپارٹی نشان دیاجائے۔
یہ بھی پڑھئے:مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری
ن لیگ کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ دونوں حلقوں سے مریم نواز کے متبادل امیدواروں کے نام فارم 33 میں موجود ہیں،الیکشن کمیشن دونوں حلقوں کے فارم 33 پر نظر ثانی کرے۔
ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ فارم 33 کو کب تک تبدیل کرتے رہیں؟یکم جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے،واٹر مارک بیلٹ پیپرز بہت مہنگے ہیں، ہائیکورٹس یہ نہیں پوچھتیں دوبارہ بیلٹ پیپرزچھاپنےسےکمیشن پرکتنابوجھ پڑتاہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ اگر یہ سلسلہ چل پڑا تو چھپائی نہیں ہوسکے گی،ایک دو فیصلے ایسےہوئے تو بیلٹ پیپرز ختم ہوجائیں گے۔