سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اسحاق ڈارتشریف لائے ہیں؟،سیکرٹری داخلہ بتائیں اسحاق ڈارکوکیسے واپس لایا جائے؟
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی واپسی کے لیے فوری اقدامات کر نے کی ہدایت کر دی۔
سپریم کورٹ نے تمام حکام کو سیکرٹری داخلہ کی معاونت کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے قانونی دستاویز مانگ لیں
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ کسی اتھارٹی نے معاونت نہ کی تواس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ بہت طریقوں سے پاسپورٹ منسوخ ہوسکتاہے،شوکاز نوٹس دے کر پاسپورٹ کینسل کیا جاتاہے۔
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی
اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگرکوئی عدالت کے بلاوے پر نہ آئے تو کیا کرنا پڑے گا؟اسحاق ڈار کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ ہوچکے ہیں۔
’’اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے‘‘
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا تو یہ بہانہ بھی ہوگا کہ اب کیسے آیا جائے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جاسکتاہے؟ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے کہ لوگوں کو واپس لایا جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر بھی نہ آئیں تو کیا بے بس ہوجائیں؟ہمیں ملزم کی بیرون ملک سےوطن واپسی سے متعلق بھی قانون چاہیے۔
اسحاق ڈار کیس میں ’’اہم گواہ‘‘ کی برطرفی کی اندرونی کہانی
گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی کے لیے تین روز کی مہلت د دی تھی۔ جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیئے تھے کہ اسحاق ڈار عدالت کے بلانے پر نہیں آئے، وہ صحت مند ہیں اور وہاں چلتے پھرتے ہیں، ہم ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر بھی غور کریں گے۔
واضح رہےکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ چند ماہ سے لندن میں مقیم ہیں اور ان کے مطابق وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کا علاج کرارہے ہیں۔
احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے جس سلسلے میں نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے ان کی سینیٹ رکنیت معطل بھی معطل کر دی گئی ہے۔