سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں بی کلاس لینے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ وہ عام قیدی کی طرح جیل میں رہیں گئی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام اپنے تحریری بیان میں مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں سہولیات لینے سے انکار کیا ،ان کے خط کے عکس کو ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے پوسٹ کردیا ہے ۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے 7سال قید بامشقت سمیت 8سال کی قید اور جرمانے کی سزا یافتہ مریم نواز نے تحریری بیان میں کہا کہ میں جیل میں عام قیدی کی طرح رہیںگی،وہی کھانا کھائیں گی جو عام قیدی کھاتے ہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے بی کلاس مہیا کرنے کے حوالے سےدرخواست دینے کےلئے کہا،انہوں نے جواباً خط تحریر کردیا جس میں عام قیدی کی حیثیت سے رہنے کا کہا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں جیل میں بہتر سہولیات لینے سے از خود انکار کیا ہے ،یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے ،میں نے یہ فیصلہ کسی دبائو کے تحت نہیں کیا ۔
ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گذشتہ روز وطن واپسی پر گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کے خواتین سیل میں رکھا گیا
جیل حکام کے مطابق بی کلاس والے قیدی کو جیل میں اٹیچ باتھ والا کمرہ ملتاہے،جس میں میٹرس، ٹیلی وژن ،اخبار،اور ٹیبل کرسی موجود ہوتی ہے۔
مریم نواز نے خط میں مزید کہا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہیں گی اور کھانا گھر سے منگوانے کی بجائے وہی کھائیں گی جو عام قیدیوں کو دیاجاتا ہے۔