• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹینس :بچوں کی نگہداشت میں ہچکچاہٹ

لندن (نیوز ڈیسک)ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن ایونٹس کے دوران بچوں کی نگہداشت کی سہولت فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آذرنیکا کی حال ہی میں بچوں کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے، سرینا کے معاملے میں جہاں ماں بننے کے دوران چھٹیوں کی وجہ سے رینکنگ منجمد کرنے کا معاملہ سامنے آیا، وہیں آذرنیکا نے مطالبہ کیا کہ ایونٹ کے دوران بچوں کی نگہداشت کی سہولت بھی دستیاب ہونی چاہئے۔ جس پر ڈبلیو ٹی اے کی سینئر ڈائریکٹر کیتھی مارٹن نے کہا کہ ہمارا کام کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کرنا ہے، بچوں کو سنبھالنے کیلئے خصوصی تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اس معاملے میں مداخلت کیسے کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین