• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری پارک میں جھولا گرنے سے لڑکی جاں بحق،15؍ خواتین و بچے زخمی

عسکری پارک میں جھولا گرنے سے لڑکی جاں بحق،15؍ خواتین و بچے زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یو نیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی میں واقع عسکری پارک میں اچانک جھولا گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق جبکہ خواتین، بچے اور نوجوان سمیت 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے، نگراںوزیر اعلی ،گورنر سندھ، چیف سیکرٹری سندھ ،آئی جی سندھ اور دیگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، جبکہ نگراں وزیر اعلی نے کمشنر کراچی سے تین دن میں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی پی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی میںواقع تفریحی پارک میںاتوار کی شام کو اچانک جھولاگر نے سے16 سالہ لڑکی جاںبحق جبکہ15سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز ،پولیس،اور ریسکیو رضا کار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں لڑکی اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، اسپتال میں متوفیہ کی16سالہ شناخت کشف دختر عبدا لصمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میںفوری طور پر 12سالہ ایان ولد عبدالصمد اور25سالہ ابراہیم ولد یاسین ،24سالہ صائمہ ،23سالہ حفظہ ،26سالہ سائرہ شاہ، 27سالہ بابر ،20سالہ سلیمان،21سالہ عریبہ اور23سالہ مجیب جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دو زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جھولا گرنے سےبھگدڑر مچ گئی جسکے باعث زیادہ افراد زخمی ہوئے ،پارک کی انتظامیہ نے فوری طور پر پارک کے گیٹ بند کر دیئے اور میڈیا کو پارک میں جانے کی اجازت نہیں دی ،حادثے کے بعد پارک میں موجود سینکڑوں خواتین واور نوجوانوں نے پارک میں شدید احتجاج کیا ،حادثے کا شکار ہونے والی جھولے کی اونچائی 20سے 30فٹ تھی۔ ذرائع کے مطابق دیو ہیکل جھولا بڑے افراد کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ اس میں چھوٹے بچے بھی بٹھا دیئے جاتے تھے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد یونیورسٹی روڈ پر جمع ہوئی جسکے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ تفریحی پارک میں جھولوں کا افتتاح ایک ماہ قبل عیدالفطر کے موقع پر کیا گیا تھا لیکن پارک انتظامیہ کی بے حسی کے باعث جھولوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا۔ دریں اثنا نگراں وزیر اعلی فضل الرحمن کی ہدایت پر انتظامیہ نے پبلک کے لئے پارک کو عوام کے لئے بند کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دیو ہیکل جھولے میں بچے اور بڑے موجود تھے اور جھولا چلتے ہوئے گرا ۔اتوار کو تعطیل کے باعث پارک میں عوام کا ہجوم تھا، واقعہ کے بعد چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کراچی کے تمام پارکوں میں موجود جھولوں کی3 دن میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کر دی ۔ ادھر میئر کراچی وسیم اختر نے جھولا گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانا چاہئے تھے انہوں نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جبکہ کمشنر کراچی صالح فاروقی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن مکمل ہونے تک پارک نہیں کھولا جائیگا اسکے ایک ایک جھولے کا ٹیکنیکل ٹیم سے معائنہ کرایا جائے گا۔ انکوائری رپورٹ جو تین دن میں مکمل ہو جائے گی اس کے بعد ذمداروں کے خلاف کارروائی ہو گی انہوں کہا کہ پارک ایک پرائیویٹ کنڑ یکٹر چلا رہا تھا۔

تازہ ترین