• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ ریفرنس اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں

ایون فیلڈ ریفرنس اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں

ایون فیلڈ ریفرنس کے عدالتی فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی جانب سے اپیلوں میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے، سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میاںنواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو قید اور جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔

پاکستان میں موجود کیپٹن (ر) صفدر نے فیصلے کے چند روز بعد ہی گرفتاری پیش کردی تھی جبکہ لندن میں بیگم کلثوم کی عیادت کے سلسلے میں گئے ہوئے میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے وطن واپس پہنچ کر گرفتاری پیش کردی۔

تازہ ترین