• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت صوبے میں ترقیاتی کام رکنے سے شہری مشکلات کا شکار

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت کے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو روکنے کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ اڈہ پیرودھائی ،میونسپل لائبریری،سلاٹر ہائوس، گلیوں کی پختگی اور دیگر کام رکنے کے باعث شہریوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہوا ہے۔میونسپل کارپوریشن ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے تعاون سے اڈے پیرودھائی سمیت میونسپل لائبریری ،سلاٹر ہاوس کی تزئین وآرائش کا کام شروع کیا گیا تھا الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر پابند ی عائد کرتے ہوئے ان کو روکنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔جس کے باعث کئی منصوبوں کے فنڈز بھی لیپس ہوچکے ہیں۔ کھدائی کے باعث اڈہ پیرودھائی میں کام کرنے والے سیکڑوں لوگوں کاکام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ،دکانداروں کی جانب سے اڈہ پیرودھائی میں اڈے کی تزین و آرائش کا کام روکنے پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ بارشوں کا پانی جمع ہونے کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں ڈینگی کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ دکانداروں نےحکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے فراہم کر دہ فنڈز سے پیرودھائی اڈے کا کام شروع کروایا جائے ، جلد کام شروع نہ کیا گیا تو سیکڑوں گھروں کے چولہےبجھ جائیں گے ۔
تازہ ترین