• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی قرار دے دی

’ریحام خان سے شادی سب سے بڑی غلطی تھی‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ریحام خان سے شادی کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابقہ اہلیہ ریحام خان کے حوالے سے چُپ توڑ دی۔انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پہلے ریحام کے بارے میں کچھ نہیں کہا، زندگی میں کئی غلطیاں کیں، ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کا چہرا تک نہیں دیکھا تھا، بغیر دیکھے ہی رشتہ بھیجا، بشریٰ بی بی کی ایک پرانی تصویردیکھ رکھی تھی اور جب بھی ملاقات ہوئی انہوں نے چہرے کو نقاب سے ڈھک رکھا ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد جب بشریٰ بی بی کودیکھا تو مجھے مایوسی نہیں ہوئی اور اب ان کے ساتھ خوش اور مطمئن ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذہانت اور کردار کی بہت عزت کرتا ہوں، صوفیانہ طرزعمل میں بشریٰ بی بی کو اوروں سے بلند پایا۔

یاد رہےچند روز قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آئی ہے جو  کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی تھی۔

کتاب میں  انہوں نےعمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے وقت کا  بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے ۔

تازہ ترین